شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سیاسی میدان میں سرگرم ہوتے ہوئے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں ملکی مسائل پر بات نہیں  کر رہیں، حالیہ الیکشن کے دوران انتخابی مہم کے دوران بھی پاکستان کو درپیش مسائل کو نہیں اٹھایا گیا۔ انہوں نے مزید پڑھیں

پنجاب پولیس کو ہر چھاپے کی ویڈیو بنانے کا حکم دے دیا گیا

 پنجاب پولیس کو ہر چھاپے کی ویڈیو بنانے کا حکم دے دیا گیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے یہ حکم نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر جاری کیا گیا ہے۔انہوں نے حکم دیا ہے کہ اگر باڈی کیمرا میسر نہ ہو تو ریڈ مزید پڑھیں

بہاولنگر میں پولیس اہلکار نے لڑکی کو ملازمت دلانے کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کر ڈالی

 بہاولنگر میں پولیس اہلکار نے لڑکی کو ملازمت دلانے کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کر ڈالی۔نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق شبنم نامی متاثرہ لڑکی طارق کالونی کی رہائشی ہے۔ اسے نصیر نامی ملزم نے پولیس سٹیشن بلایا تاکہ اسے بطور لیڈی کانسٹیبل بھرتی کروا سکے۔لڑکی پولیس سٹیشن گئی تو ملزم اپنے ایک مزید پڑھیں

یورپی ملک لٹویا نے روسی سیاحوں کے ملک میں داخلے پر عائد پابندی میں ایک سال کی توسیع کر دی

)یورپی ملک لٹویا نے روسی سیاحوں کے ملک میں داخلے پر عائد پابندی میں ایک سال کی توسیع کر دی۔ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق لٹویا کی طرف سے روسی شہریوں پر یہ پابندی روس کے یوکرین پر حملے کے بعد عائد کی گئی تھی جس میں اب 4مارچ 2025ء تک توسیع کی گئی ہے۔رپورٹ کے مزید پڑھیں

 10سال قبل لاپتہ ہونے والا ملائیشین طیارہ ، آج بھی ایوی ایشن انڈسٹری کا سب سے بڑا معمہ

 ’’گڈ نائٹ۔ ملائیشین تھری سیون زیرو۔‘‘ یہ وہ 6الفاظ تھے جو ریڈیو ٹرانسمیشن کے ذریعے آج سے 10سال قبل لاپتہ ہونے والی ملائیشین ایئرلائنز کی پرواز370کے کاک پٹ سے کنٹرول ٹاور میں سنے گئے۔ اس کے چند منٹ بعد یہ پرواز ایئرٹریفک کنٹرول کی ریڈار سکرینوں سے غائب ہو گئی اور آج تک اس کا مزید پڑھیں

کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے ہدف دے دیا

پاکستان سپر لیگ 9 کے 16 ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 166رنز کا ہدف دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق میچ کے آغاز پر کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود کو پہلے ہی اوور میں پویلین لوٹنا پڑا، ان کو گلیڈی ایٹر باؤلر حسین نے تیسری بال پر محض 2 رنز مزید پڑھیں

رکشہ والے نے خاتون سے جنسی زیادتی کی تو متاثرہ نے کیا اقدام کیا ؟

 ملتان میں زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون نے دلبرداشتہ ہو کر تیزاب پی لیا۔ ملتان میں نامعلوم رکشہ ڈرائیور نے خاتون کو وہاڑی چوک سے اغوا کیا اور 2 روز تک زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر وہاڑی چوک میں واپس چھوڑ گیا۔ خاتون نے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کی کوشش کرتے ہوئے مزید پڑھیں

اسد طور نے جیل میں بھوک ہڑتال کردی ، وکیل ایمان مزاری کا دعویٰ

صحافی اسد طور کی وکیل ایمان مزاری نے کہا ہے کہ اسد طور بھوک ہڑتال پر ہیں اور انکی حالت تیزی سے خراب ہورہی ہے۔اسلام آباد کی مقامی عدالت کے حکم پر ملاقات کے بعد اسد طور کے وکیل ہادی علی چٹھہ نے بتایا کہ اسد طور سے ججز کی توہین سے متعلق کوئی سوال مزید پڑھیں

ایم کیو ایم نے وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کی پیشکش کا کیا جواب دیا؟

 ایم کیو ایم کو وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کی پیشکش  کی گئی مگر قیادت نے انکار کر دیا۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ایم کیو ایم کو ایک وزارت دینے کی پیشکش کی گئی ہے جبکہ ایم کیو ایم کا مطالبہ 4 وزارتوں اور سندھ کی گورنر شپ کا ہے۔  ایم کیو ایم مزید پڑھیں

جے یو آئی کے بعد ایک اور جماعت پارلیمانی انتخاب سے دستبردار

جمیعت علماء اسلام (ف) کے بعدعوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے بھی پارلیمانی انتخاب سے دستبردار ی کا اعلان کردیا ہے۔ سربراہ اے این پی اسفند یار ولی کا کہنا ہے کہ ہم ملک میں سویلین بالادستی، جمہوریت اور پارلیمان کی مضبوطی چاہتے ہیں، اے این پی کے اراکین کسی انتخابی عمل کا حصہ مزید پڑھیں