کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے ہدف دے دیا

پاکستان سپر لیگ 9 کے 16 ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 166رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق میچ کے آغاز پر کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود کو پہلے ہی اوور میں پویلین لوٹنا پڑا، ان کو گلیڈی ایٹر باؤلر حسین نے تیسری بال پر محض 2 رنز بنانے پر بولڈ کر دیا۔چھٹے اوور کی پہلی گیند پر باؤلر عثمان طارق نے ٹم اور آخری گیند پر جمیز ونس کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔شعیب ملک 12 ، محمد نواز 28رنز بنا سکے، کیرون پولارڈ اورحسن علی کو ابرار احمد نے پویلین کی راہ دکھائی۔ عرفان خان نے 15 رنز بنا کر محمد وسیم کی گیند پر روئے کو کیچ پکڑا دیا،انور علی اور زاہد محمود ناٹ آوٹ رہے ، یوں 20 اوورز کے اختتام پر کراچی کنگز نے 165 رنز کا مجموعہ سکور کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں