بہاولنگر میں پولیس اہلکار نے لڑکی کو ملازمت دلانے کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کر ڈالی

 بہاولنگر میں پولیس اہلکار نے لڑکی کو ملازمت دلانے کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کر ڈالی۔نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق شبنم نامی متاثرہ لڑکی طارق کالونی کی رہائشی ہے۔ اسے نصیر نامی ملزم نے پولیس سٹیشن بلایا تاکہ اسے بطور لیڈی کانسٹیبل بھرتی کروا سکے۔
لڑکی پولیس سٹیشن گئی تو ملزم اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ لڑکی کو لے کر ایک نامعلوم جگہ پر لے گیا اور اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ اس دوران ملزم کا ساتھی اس قبیح کی ویڈیو اور تصاویر بناتا رہا۔ملزم نے لڑکی کو دھمکی دی کہ اگر اس نے کسی کو بتایا تو اس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دے گا۔
رپورٹ کے مطابق لڑکی کی طبیعت خراب ہونے پر ملزمان اسے ستلج پارک کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے۔ لڑکی نے ہمت کا مظاہرہ کیا اوراپنے ساتھ ہونے والے اس غیرانسانی سلوک پر خاموشی توڑ دی۔ ڈی پی او نصیب اللہ خان کے حکم پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں