سندھ میں چوتھی اور پانچویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا شیڈول تبدیل،رمضان کے بعد ہونگے

سندھ میں چوتھی اور پانچویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔ڈائریکٹر پرائمری تعلیم کراچی ڈویژن نے صوبے میں چوتھی اور پانچویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے شیڈول کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق چوتھی اور پانچویں جماعت کے امتحانات رمضان کے بعد 18 اپریل سے ہوں گے

9مئی میں ملوث لوگوں کے ساتھ حساب کتاب ہونا چاہیے،خواجہ آصف

رہنما ن لیگ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 9مئی میں ملوث لوگوں کے ساتھ حساب کتاب ہونا چاہیے،نو مئی کو تو ریاست پاکستان کو چیلنج کیا گیا تھا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سےگفتگو میں انہوں نے کہا کہ نیب اور دیگر اداروں کے ذریعے میاں صاحب اور کارکنان کے ساتھ بہت کچھ ہوا،صدر مملکت مزید پڑھیں

شہبازشریف کو باضابطہ طور پر امیدوار برائے وزیراعظم نامزد کر دیا گیا

مسلم لیگ (ن) نے شہبازشریف کو باضابطہ طور پر امیدوار برائے وزیراعظم نامزد کر دیا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پارٹی قائد نوازشریف نے باضابطہ طور پر (ن) لیگ کی طرف سے شہبازشریف کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی کیلئے ایاز صادق کو امیدوار مزید پڑھیں

سستے رمضان بازاروں کا منصوبہ ختم،اس بار پنجاب بھر میں 313 سبسڈائزڈ بازار نہیں لگیں گے

نومنتخب پنجاب حکومت نے سبسڈی سے چلنے والے رمضان بازاروں کا منصوبہ ختم کردیا۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے منصوبے میں سبسڈی پر رمضان بازار لگائے جاتے تھے، نئی حکومت نے مستحقین کو گھر کی دہلیز پر گفٹ ہیمپر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب سابق وزیر اعلیٰ کی روایت کے برعکس صرف مزید پڑھیں

امریکی ڈالر کی قیمت گر گئی، کس ریٹ پر بند ہوا؟

انٹر بینک میں امریکی ڈالر سستا ہونے کے بعد بند ہو گیا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 15 پیسے کم ہو گئی اور 279 روپے 12 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران کس رہنما سے ان کی نشست پر جا کر ملاقات کی؟

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رہنما رانا آفتاب سے ان کی نشست پر جا کر ملاقات کی۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر محمد احمد خان کی زیر صدارت آج تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس میں اپوزیشن رہنما رانا آفتاب اپنے بازو پر سیاہ رنگ کی پٹی باندھ کر آئے، اس دوران مزید پڑھیں

تحریک انصاف نے اسد قیصر کو زور دار جھٹکا دیدیا ، سارے اختیار واپس لے لیئے 

پاکستان تحریک انصاف نے سپیکر کے پی اسمبلی کیلئے عاقب اللہ کی نامزدگی واپس لینے کے بعد بعد ان کے بھائی اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو پارٹی کے سیاسی امور سے متعلق فیصلے کرنے سے روک دیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ کوسپیکر کیلئے نامزدگی سے مزید پڑھیں

“ہم تو پی ٹی آئی کے ساتھ تھے ۔۔”گورنر سندھ کامران ٹیسور کی بھی مبینہ آڈیو لیک ہو گئی ، تہلکہ خیز انکشافات 

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما مصطفیٰ کمال کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسور ی کی بھی مبینہ آڈیو لیک ہو گئی جس میں وہ مبینہ اعتراف کررہے ہیں کہ ہمیں انتخابات میں ووٹ نہیں ملا۔ سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری کی لیک آڈیو میں انہیں کہتے سننا جا سکتا ہے کہ حکومت میں شامل ہوگئے مزید پڑھیں

نوازشریف اسلام آباد روانہ ہو گئے، کس اہم شخصیت سے ملنے کا امکان؟

 مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف اہم ملاقاتوں کیلئے اسلام آباد روانہ ہو گئے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کی اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ملاقات بھی متوقع ہے، (ن) لیگ کی جانب سے کوششیں کی جا رہی ہیں کہ نوازشریف اور آصف زرداری کے مابین گلے شکوے دور ہو جائیں۔  مزید پڑھیں

ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کی کوشش ناکام ، چار ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

 پولیس نے ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے چار ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا اور ہزاروں لٹر ڈیزل بھی سرکاری تحویل میں لے لیاگیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کروڑ کی ریوررائین پوسٹ رکھ وان کے انچارج آصف ثاقب نے رات کی تاریکی میں دو کشتیوں پر سوار چار ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑاجن میں بلال مزید پڑھیں