تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے سابق چیئرمین عثمان ڈار کے مبینہ پی اے جاوید علی کے اعترافی بیان کی ویڈیو سامنے آگئی ہے ۔
جاوید علی نے ویڈیو میں اعتراف کیا ہے کہ باجوہ اینڈ کمپنی نامی ٹھیکیدارکو 2کروڑ کا ٹینڈر ملا تھا جس سے 20لاکھ روپے کمیشن لے کر عثمان ڈار کے بھائی عامر ڈار کو دی ، دوسرے ٹھیکیدار زین باجوہ کو 50لاکھ کا ٹینڈر ملاتھا جس سے 5لاکھ کمیشن وصول کر کے عامر ڈار کو پہنچائی ۔ جاوید علی کے مطابق انہوں نے مجموعی طور پر این اے67 کی 4 یونین کونسلز کے 5 ٹھیکے داروں سے50 لاکھ روپے جمع کیے اور عثمان ڈار کے بھائی کو دیئے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جاوید علی نے سربراہ تحریک انصاف عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ ان پر بد ترین تشدد کرکے اعترافی بیان لیا گیا ہے ۔