اگلے 4 روز تک پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں کہاں کہاں تیز بارشیں ہوں گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی 

محکمہ موسمیات نے اگلے 4 روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 4 روز تک خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی، جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز اور موسلادھاربارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پرژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، چترال، میں گرج چمک سے بارش کا امکان ہے جب کہ ڈی آئی خان، لکی مروت، بنوں، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، کرک، کرم ، وزیرستان، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر اور مالاکنڈ میں بھی بارش کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں