پنجاب حکومت کا سموگ کے خاتمے کیلئے ماحولیاتی تحفظ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے سموگ کے خاتمے اور ماحول کو بہتر بنانے کیلئے ماحولیاتی تحفظ اتھارٹی (انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی) بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ 
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتھارٹی ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات اور قوانین پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں سموگ کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شعبہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میں سموگ مانیٹرنگ سیکٹورل سیل بنایا گیا ہے جس میں ہر ڈیپارٹمنٹ کا نمائندہ موجود ہے، ماحول کی بہتری کیلئے وزیراعلیٰ کے وژن پر عمل درآمد کیلئے لیگل فریم ورک بنانے کا کام شروع کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں