پانی ضائع کرنے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے،لاہور ہائیکورٹ کو جوڈیشل کمیشن کو ہدایت

 سموگ کے تدارک سے متعلق کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے جوڈیشل  کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ پانی ضائع کرنے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے۔

 لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی،عدالت نے پانی کے بچاؤ کیلئے ہاؤسنگ سوسائٹیز میں کارروائی کی ہدایت کر دی،عدالت نے جوڈیشل کمیشن کو ہدایت کی کہ پانی ضائع کرنے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ کریں۔

عدالت نے سکول کے بچوں کیساتھ صفائی آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت کر دی،جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ گھر صرف وہ نہیں جہاں ہم رہتے ہیں، یہ سارا ملک ہمارا گھر ہے،عدالت نے کہا کہ یکم مئی یوم مزدور پر بچے والدین کیساتھ صفائی مہم شروع کریں،جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ کس قدر زیادتی ہے مزدور یکم مئی کو مزدوری کرتا ہے اور ہم چھٹی مناتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں