عدالت نے فواد چوہدری کو مزید 7 روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو مزید 7 روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔عدالت نے 36 کیسز میں حفاظتی ضمانت کا تحریری حکم جاری کردیا۔تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری کو گرفتار نہ کرنے کی تاریخ چیف جسٹس کے آرڈر کے دن سے شروع ہوگی۔مزید کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری نے 36 کیسز میں ضمانت میں توسیع کے لیے رجوع کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں