’عدت پوری کیئے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیر قانونی قرار ‘ لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ جاری کر دیا 

لاہور ہائی کورٹ نے عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی کو غیرقانونی قراردے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے 11 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے ، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدت پوری ہونے سے پہلے اس کی بہن سے شادی کرنا دو بہنوں کوبیک وقت نکاح میں رکھنے کے مترادف ہے۔فیصلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ شریعت کےمطابق ایک شخص دوسگی بہنوں کوبیک وقت نکاح میں نہیں رکھ سکتا، علما متفق ہیں کہ پہلی بیوی کی عدت مکمل ہونے سے قبل اس کی بہن سے شادی نہیں ہوسکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں