”عمران خان نے مراد سعید کو چھپایا ہوا ہے،، فیصل واوڈ کا بیان

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان نے مراد سعید کو چھپایا ہوا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے  فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ سیاست کو شہدا کی قبر تک لے جانے پر مذاکرات کا دروازہ بند ہوگیا ہے، مذاکرات کا دروازہ بند کرکے چابی کنویں میں پھینک دی گئی ہے، آج لوگ اپنی جان بچانے کیلئے عمران خان کو چھوڑ کر جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والے کچھ لوگ 9 مئی کے واقعات کے ذمہ دار تھے، جو بڑے نام آرہے ہیں وہ عمران خان کی جگہ لینا چاہتے تھے۔فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ عمران خان کے بیان کے بعد سے مراد سعید کی جان اور مال کی ذمہ داری عمران خان پر آگئی، عمران خان نے مراد سعید کو چھپایا ہوا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان سمجھ رہے تھے بہت اسمارٹ پالیٹکس کر رہے ہیں لیکن غلطی کرگئے، دوسرا سازشی کامیاب ہوتا نظر آرہاہے۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کی پارٹی کا حصہ نہیں بن رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں