کراچی میں پولیس اہلکاروں پر ڈیوٹی کے دوران سمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی لگا دی گئی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق آئی جی سندھ آفس کی جانب سے جاری حکم نامہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکار فرائض کی انجام دہی کے دوران سمارٹ فون استعمال کرتے پائے گئے تو ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ فیلڈ سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات اہلکار سمارٹ فون کو استعمال نہیں کر سکتے، یہ فرائض میں غفلت کے مترادف ہو گا۔