راولپنڈی ( آن لائن) سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ لوگ اس طرح پارٹی بدل رہے ہیں جیسے بلو کے گھر جارہے ہیں، یہ جس پارٹی میں جائیں گے وہ پارٹی بھی ڈوب جائے گی۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے میں میراتھن لگی ہے اور بزدل عدت بھی پوری نہیں کررہےہردور میں ضرورت مندوں اور مفادپرستوں کی پارٹی بنائی جاتی ہے، قومی اسمبلی میں بِکنے اور بکنے والوں کا جمعہ بازار لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے حقیقی سازشی مجرموں کو سزا دیں بے گناہوں کو رہا کریں
انہوں نے کہا ملک بھر میں تحریک انصاف کے خلاف بدترین کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے ، ہزاروں لوگوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے، اس طرح کی انتقامی کارروائیوں کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔