وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال کر غیر آئینی الیکشن کی تاریخ لینے کی کوشش ہو رہی ہے ، صدر عارف علوی نے آئین شکنی کی تو آرٹیکل 6 کا سامنا کرنا ہو گا۔
مریم اورنگزیب کاکہناتھا کہ ایوان صدر ایوان سازش بن چکا ہے ، الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے،الیکشن کمیشن کو عمران خان کی ٹائیگر فورس نہیں بننے دیں گے ، الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال کر غیر آئینی الیکشن کی تاریخ لینے کی کوشش ہو رہی ہے ، صدر عارف علوی نے آئین شکنی کی تو آرٹیکل 6 کا سامنا کرنا ہو گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ آئین کو ٹھوکر ماری تو علوی صدر نہیں رہیں گے ،عارف علوی صدر بنیں، عمران خان کی کٹھ پتلی نہ بنیں ،ان کاکہناتھا کہ صدر علوی کی وفاداری آئین سے ہونی چاہیے،عارف علوی قومی اسمبلی تحلیل کرکے پہلے ہی آئین شکنی کر چکے ہیں ۔