پی ایس ایل ، نسیم شاہ کو غیرملکی لیگ کا ہیلمٹ پہننا مہنگا پڑگیا  

کراچی (ویب ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نسیم شاہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں غیر ملکی لیگ کا ہیلمٹ پہن آئے، غفلت برتنے پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔ 

روزنامہ جنگ کے مطابق فاسٹ بولر پر غلط ہیلمٹ پہننے پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ نسیم شاہ نے گزشتہ روز ملتان سلطانز کے خلاف غیر ملکی لیگ کا ہیلمٹ پہن لیا تھا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولر پر جرمانہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت عائد کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں