نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے سابق سپنر ثقلین مشتاق کو کنسلٹنٹ مقرر کردیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کیویز بورڈ نے ثقلین مشتاق سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چاہتے ہیں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف اچھا کھیلے اس لئے آپ کی خدمات چاہیے۔ آپ کی کوچنگ میں پاکستان نے اچھے رزلٹس دئیے پاکستانی ٹیم کو آپ سے بہتر کوئی نہیں جانتا آپکی مدد درکار ہے ۔
جس پرسابق پاکستانی ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے نیوزی لینڈ کے کنسلٹنٹ بننے کی آفر قبول کر لی،ثقلین مشتاق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بطور کنسلٹنٹ 12 اپریل کو جوائن کرینگے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ون ڈے اور 5 ٹی 20 میچز کی سیریز شیڈول ہے۔