امریکہ کے سکولوں میں روز بروز بڑھتے حملوں کے سبب بلٹ پروف کمروں کی تعمیر شروع کر دی گئی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکہ کے سکولوں میں فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے سبب بُلٹ پروف کمرے تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ امریکی ریاست الاباما کے سکول میں کمروں کو بُلٹ پروف کردیا گیا ہے جس کا مقصد کسی بھی حملے سے بچوں کی جانوں کو بچانا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ امریکہ میں سکولوں میں فائرنگ واقعات بڑھنے لگے ہیں، گذشتہ 5 برسوں کے دوران فائرنگ کےواقعات میں 100 سے زائد طلبا اور اساتذہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔