افغانستان کے خلاف سیریز میں شاہین آفریدی کو بھی آرام دیئے جانے کاامکان، کپتانی کس کو دی جائے گی؟

افغانستان کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو بھی آرام دیے جانےکا امکان ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ بابراعظم اور محمد رضوان کے ساتھ شاہین آفریدی اورحارث روف کو آرام دینےکی تجویزسامنے آئی ہے ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹیم کے اعلان سے قبل کھلاڑیوں کو آرام دینے سےمتعلق حتمی مشاورت ہوگی ،شاہین آفریدی کےآرام کی صورت میں قیادت شاداب خان کو ملنے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ محمد نواز کی جگہ عماد وسیم کو سکواڈ میں شامل کرنے کا امکان ہے۔

ساتھ ہی احسان اللہ، فہیم اشرف، شان مسعود اور صائم ایوب کی اسکواڈ میں شمولیت کے امکانات بھی روشن ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں تھیں کہ ٹیم کی کپتانی شاہین آفریدی کے سپرد ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں