حکومت کے پاس کوئی پلان نہیں ، معیشت کے ساتھ کھلواڑ ہو رہا ہے ، مفتاح اسماعیل 

سا بق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کاکہنا ہے کہ حکومت کے پاس معیشت کی بحالی کا کوئی پلان نہیں ہے ، آج پاکستان کی معاشی تاریخ کا برادن ہے ۔ 

نجی ٹی وی چینل جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستانی معیشت کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے ، آ ج پاکستانی معیشت کے لیے ایک برا دن ہے ، ڈالر 300 روپے تک پہنچ گیا ہے ، شرح سود بھی 2 فیصد کی بجائے3 فیصد بڑھائی گئی ہے اس سے حکومت کے ذمہ واجب الادا سود بہت بڑھ جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ شرح سود میں 3فیصد اضافے سے حکومت کو سالانہ 900 ارب روپے زائد سود دینا پڑے گا ۔

سابق وزیر خزانہ کاکہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت کو مصنوعی طریقے سے کنٹرول کرنے کی کوشش کے منفی اثرات سامنے آئے ،اس کے بعد جب آئی ایم ایف کے کہنے پر ڈالر سے کیپ اٹھایا تو اس کی قیمت 230سے سیدھی 260تک پہنچ گئی ،پھر آپ پیٹرول سستا کرتے ہیں اور  اگلے دو روز میں ڈالر 30 روپے بڑھ جاتا ہے، یہ کوئی سنجیدہ اکنامک پالیسی نہیں ہے۔ 

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھاکہ دوست ممالک عموماً ہماری بڑی مدد کرتے ہیں، چین نے اس صورت حال میں بھی 70 ملین ڈالر دیے ہیں، پاکستان کی مدد کرنے پر حکومت اور عوام کو چین کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں