’مجھے لگا زمین پھٹ جائے گی‘: ترک صوبے حتائی میں ایک اور زلزلہ

ترکی میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے اے ایف اے ڈی کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوبی صوبی حتائی میں 6.4  شدت کا ایک اور زلزلہ محسوس کیا گیا۔ ابھی تک ترک حکام نے زلزلے کے ان جھٹکوں سے کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی تاہم ریسکیو اہلکاروں کے مطابق کچھ افراد مزید پڑھیں

چین روس کو ’مہلک مدد‘ فراہم کرنے پر غور کر رہا ہے: بلنکن

امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے خبردار کیا ہے کہ چین یوکرین کے خلاف جنگ میں روس کو ہتھیار فراہم کرنے پر غور کر رہا ہے  اور ایسی کسی بھی قسم کی سپلائی ایک ’سنگین مسئلہ‘ پیدا کر دے گی۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اینٹنی بلنکن نے اتوار کو نشریاتی ادارے مزید پڑھیں

شہزادی ڈیانا کے ’دکھی خطوط‘ کی نیلامی

19 اگست 1981 کو اس وقت کے شہزادہ چارلس اور ویلز کی شہزادی ڈیانا، بالمورل کیسل میں شاہی رہائش گاہ کے دورے کے دوران (اے ایف پی) موجودہ بادشاہ چارلس سے طلاق کے دوران شہزادی ڈیانا کی جانب سے اپنے دو قریبی دوستوں کو لکھے گئے خطوط چھ ہندسوں کی رقم میں نیلام کر دیے مزید پڑھیں

سعودی عرب کا پہلی خاتون خلا باز کو مشن پر بھیجنے کا اعلان

سعودی عرب نے ملک کی پہلی خاتون خلاباز کے نام کا اعلان کیا ہے جو رواں برس کے آخر میں خلا کا سفر کریں گی۔ سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں سعودی پریس ایجنسی کے مطابق 33 سالہ ریانا برناوی بین الاقوامی خلائی سٹیشن (آئی ایس ایس) کے 10 روزہ مشن پر خلا میں جانے مزید پڑھیں

پاکستان شکایات کی بجائے براہ راست بات کرے: افغان وزارت خارجہ

افغان وزارت خارجہ نے پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بین الااقوامی کانفرنسوں میں شکایت کے بجائے براہ راست افغان حکومت سے بات کرے۔ افغان خبر رساں ادارے بی این اے کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان کی مزید پڑھیں

فیس بک اور انسٹاگرام کے لیے بھی سبسکرپشن فیس

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک، جس کو ’ہمیشہ‘ مفت رہنا تھا اور اسی جیسے انسٹاگرام نے اتوار کو پیسوں کے عوض ایک سبسکرپشن سروس کا آغاز کیا، کیونکہ طویل عرصے سے انٹرنیٹ پر غلبہ رکھنے والا اشتہارات پر مبنی کاروباری ماڈل ’ناکام ہوگیا ہے۔‘ فیس بک کی سرپرست کمپنی میٹا کے سی ای او مارک مزید پڑھیں

امریکہ اسرائیلی بستیوں پر اقوام متحدہ کا سفارتی بحران ٹالنے میں کامیاب

بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کی یہودی بستیوں کے معاملے پر اقوام متحدہ میں ممکنہ سفارتی بحران کو ٹال دیا ہے، جس کے باعث خطرہ تھا کہ رواں ہفتے یوکرین پر روسی حملے کو ایک سال مکمل ہونے پر مغربی کوششیں پس پردہ چلی جائیں گی۔ خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق مزید پڑھیں

سعودی عرب جانے والے مسافروں اور ائیرلائنز کیلئے نئی ایڈوائزری جاری

سعودی عرب جانے والے مسافروں اور ائیرلائنز کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کر دی گئی۔ سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایسے مسافر جن کے پاسپورٹ کی میعاد ختم ہوگئی ہے، انہیں سفر کیلئے بورڈنگ نہ دی جائے۔ سعودی ایوی ایشن کے مطابق پاسپورٹ کی میعاد ختم ہونے کے باوجود ائیرلائنز نے مسافروں کو بورڈنگ مزید پڑھیں

بھارت میں سی آر پی ایف کے جوان نے چھٹی سے واپس آکر ڈیوٹی جوائن کرتے ہی خود کشی کرلی

بھارتی ریاست  چھتیس گڑھ کے ضلع دنتے واڑہ  میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک جوان نے مبینہ طور پر اپنے سروس ہتھیار سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ واقعہ ہفتہ کی رات کو  ریاستی دارالحکومت رائے پور سے تقریباً 400 کلومیٹر دور مزید پڑھیں

ترکی میں زلزلے سے معیشت کو دھچکا: اردوغان کے پاس آپشن کیا ہیں؟

جب ایک بڑے زلزلے کے نتیجے میں ہزاروں اموات، پورے شہر تباہ اور لاکھوں افراد کو فوری مدد کی ضرورت پڑی تو، ترکی پہلے ہی افراط زر سے نبرد آزما تھا اور اپنی معیشت کو زندہ رکھنے خاطر مالی اعانت کے لیے اس کا انحصار امیر اتحادیوں پر تھا۔ اے ایف پی کے مطابق اب مزید پڑھیں