الیکشن کمیشن میں پی ایس 119کراچی کیس؛بابراعوان اور فروغ نسیم کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ 

الیکشن کمیشن میں پی ایس 119کراچی کیس میں بابراعوان اور فروغ نسیم کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ  ہو گیا۔  الیکشن کمیشن میں پی ایس 119کراچی غربی سے ایم کیو ایم کے امیدوار کی کامیابی  کے معاملے پر سماعت ہوئی،ایم کیو ایم کے کامیاب امیدوار علی خورشیدی کے وکیل فروغ نسیم،آزاد امیدوار سعید آفریدی کے مزید پڑھیں

اٹک: بچے کی خریدو فروخت کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار، چار ماہ کا بچہ بازیاب

اٹک میں بچے کی خریدو فروخت کرنے والے 2 ملزمان گرفتارکرلئے گئے۔ڈی پی او اٹک نے بتایا کہ ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کے عوض حسن نے اپنا بیٹا ملازم حسین کو فروخت کیا تھا، بچے کی عمر چار ماہ ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن کا ایک اور کارنامہ ؛ نامعلوم خاتون کو جے یو آئی( ف) کی رکن قومی اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری  کر دیا

الیکشن کمیشن نے نامعلوم خاتون کو جے یو آئی (ف) کی رکن قومی اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری  کر دیا۔ جے یو آئی کے کوٹے پر نامعلوم خاتون کا مخصوص نشست پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری  کر دیا گیا،کامیابی کا نوٹیفکیشن خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست کیلئے جاری کیا گیا۔ جے یو مزید پڑھیں

عمران خان اور تحریک انصاف کیلئے ابھی کوئی گنجائش نہیں نکالی جارہی بلکہ اطلاعات یہ ہیں کہ۔۔۔؟ سہیل وڑائچ نے اہم انکشافات کر دیئے

  عمران خان اور تحریک انصاف کیلئے ابھی سیاسی نظام کے اندر کوئی گنجائش نہیں نکالی جارہی بلکہ اطلاعات یہ ہیں کہ سختیوں کا دور پھر سے شروع ہو سکتا ہے۔ریاست پہلے سب کچھ (ن) کے وزیر اعظم کو دینا چاہتی تھی ،تاہم پھر مخلوط حکومت بنانا پڑی مگر اب بھی ہم تیزی سے بنگلہ دیش مزید پڑھیں

بانی پی ٹی آئی کو جانتا نہیں،میرا گھرتباہ کردیا، مجبوراً عدالت آنا پڑا،خاور مانیکا

شریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کا  کہنا ہے کہ میں تو بانی پی ٹی آئی کو جانتا نہیں،عدت میں نکاح کا کیس سیاسی نوعیت کا نہیں ہے،میرا گھرتباہ کردیا، مجبوراً عدالت آنا پڑا۔ خاور مانیکا نے کہاکہ پہلے ہمیں معلوم نہیں تھا کہ چھپ کر نکاح کیا ہوا ہے،چھپ کر نکاح خلاف مزید پڑھیں

سعودی عرب میں آج پہلا روزہ،حرمین شریفین میں پہلی تراویح ، لاکھوں افرادکی شرکت

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں لاکھوں نمازیوں نے رمضان المبارک کی پہلی تراویح ادا کی۔سعودی عرب میں آج پہلا روزہ ہے، رمضان المبارک کے آغاز پر گزشتہ رات لاکھوں افراد نے حرمین شریفین میں نماز تراویح ادا کی۔ مسجد قبلتین اور مسجد قبا میں بھی پہلی تراویح ادا کی گئی۔مسجد الحرام میں مکہ مکرمہ مزید پڑھیں

مودی زندہ باد  کا نعرہ لگانے والوں کو بیویاں کھانا مت دیں، کیجری وال

دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجری وال نے خواتین سے کہا ہے کہ اگر شوہر وزیر اعظم مودی زندہ باد کا نعرہ لگائے تو اسے کھانا مت دو۔ دہلی میں ’مکھیہ منتری مہیلا سمان یوجنا‘ کے تحت ’مہیلا سمان سماروہ‘ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے بجلی اور بس کا سفر مزید پڑھیں

ماڈرن ڈے کرکٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں: شاداب خان

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ماڈرن ڈے کرکٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان کا کہنا تھا کہ ملتان سلطانز کے پاس چیمپئن کھلاڑی ہیں۔  اپنی ٹیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاداب مزید پڑھیں

اٹلی میں نمائش کے دوران لاکھوں ڈالر کے فن پارے چوری

  اٹلی میں ایک نمائش سے 13 لاکھ ڈالر مالیت کے سونے کے بنے قیمتی فن پارے چوری ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ’لائیک اے وارم، فلوئنگ گولڈ‘ نامی نمائش کا آغاز دسمبر کے اواخر میں ہوا تھا اور اسے جمعے کے روز اختتام پذیر ہونا تھا تاہم بدھ کی رات نمائش میں موجود سونے مزید پڑھیں

وسیم اکرم نے شاہین آفریدی کی جانب سے خود کو بیٹنگ آرڈر میں پروموٹ کرنے پر سوال اٹھادیا

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کراچی کنگز کے خلاف میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کی جانب سے خود کو بیٹنگ آرڈر میں پروموٹ کرنے پر سوال اٹھادیا۔ مقامی سپورٹس چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ لاہور قلندرز کی مینجمنٹ کو شاہین آفریدی کو مزید پڑھیں