اٹک: بچے کی خریدو فروخت کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار، چار ماہ کا بچہ بازیاب

اٹک میں بچے کی خریدو فروخت کرنے والے 2 ملزمان گرفتارکرلئے گئے۔
ڈی پی او اٹک نے بتایا کہ ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کے عوض حسن نے اپنا بیٹا ملازم حسین کو فروخت کیا تھا، بچے کی عمر چار ماہ ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے جبکہ بچے کو بازیاب کروا کر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں