سعودی عرب میں آج پہلا روزہ،حرمین شریفین میں پہلی تراویح ، لاکھوں افرادکی شرکت

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں لاکھوں نمازیوں نے رمضان المبارک کی پہلی تراویح ادا کی۔
سعودی عرب میں آج پہلا روزہ ہے، رمضان المبارک کے آغاز پر گزشتہ رات لاکھوں افراد نے حرمین شریفین میں نماز تراویح ادا کی۔ مسجد قبلتین اور مسجد قبا میں بھی پہلی تراویح ادا کی گئی۔مسجد الحرام میں مکہ مکرمہ کے باہر سے آنے والے زائرین کے لئے پانچ پبلک ٹرانسپورٹ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔رواں سال بھی رمضان المبارک کے دوران مکہ معظمہ، مدینہ منورہ اور جدہ کے لئے روزانہ ٹرین سروس چلائی جائے گی۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت کے تمام شہریوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں