اٹلی میں نمائش کے دوران لاکھوں ڈالر کے فن پارے چوری

  اٹلی میں ایک نمائش سے 13 لاکھ ڈالر مالیت کے سونے کے بنے قیمتی فن پارے چوری ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ’لائیک اے وارم، فلوئنگ گولڈ‘ نامی نمائش کا آغاز دسمبر کے اواخر میں ہوا تھا اور اسے جمعے کے روز اختتام پذیر ہونا تھا تاہم بدھ کی رات نمائش میں موجود سونے سے بنے ہوئے 49 فن پارے چوری ہوگئے۔

نمائش کے منتظمین کے مطابق بعد ازاں چوری شدہ فن پاروں میں سے ایک مجسمہ نمائش کے احاطے سے برآمد ہوگیا تاہم دیگر 48 فن پاروں کا اب تک کچھ پتا نہیں چلا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں