برطانیہ کی عدالت نے افغان جنگ کے دوران درجنوں شہریوں کو ماورائے عدالت قتل کرنے پر برطانوی فوجیوں کیخلاف تحقیقات شروع کر دیں۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق برطانوی فوجیوں نے مبینہ طور پر 50 سے زائد نہتے افغان شہریوں کو مبینہ طور پر صفائی کا موقع دیئے بغیر قتل کر دیا تھا، اس سے پہلے آسٹریلیا نے اپنے فوجیوں کے خلاف تحقیقات کے دوران ایک اہلکار کو گرفتار کیا تھا۔
یاد رہے کہ معروف برطانوی نشریاتی چینل نے ایک دستاویزی فلم میں دکھایا تھا کہ برطانوی فوجیوں نے 2010 اور 2011 کے درمیان افغانستان کے صوبے ہلمند میں درجنوں شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔