کراچی سیف سٹی جب بنے گا تب بنے گا، پہلے یہ کام کریں،آئی جی سندھ کا عوام کو مشورہ

آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن نے شہریوں کو خود ہی خفیہ کیمرے لگوانے کا مشورہ دے دیا۔

کراچی سیف سٹی جب بنے گا تب بنے گا، آئی جی سندھ نے مشورے میں کہا کہ فی الحال شہری خود ہی اپنے گھروں اور کاروباری مقامات پر کیمرے لگوائیں۔عوام سندھ پولیس کا ساتھ دیں، اپنے گھروں اور کاروباری مقامات پر خفیہ کیمرے لگوائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہری اس کے ساتھ جہاں ضرورت ہو، وہاں رضاکارانہ گواہی دینے میں تعاون کریں۔سندھ پولیس نے سال 2024ء میں کراچی اسٹریٹ کرائم کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 63 ہلاکتوں کی میڈیا رپورٹ مسترد کردی۔آئی جی کو پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا کہ ہلاکتیں 63 نہیں 48 ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں