سندھ حکومت ٹیکس چوروں کے نام اخبار میں چھاپے گی

 حکومت سندھ نے ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس  ہوا جس میں ایکسائز ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول کے سیکرٹری سلیم راجپوت، ڈی جی اورنگزیب پنہور، ڈائریکٹرز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

دوران اجلاس شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ٹیکس چور ملکی خوشحالی کے دشمن ہیں، ان کو کسی بھی صورت بخشا نہیں جائے گا، ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کئے جائیں گے، ان کے اکاؤنٹ فریز کرنے کے لئے بھی اقدامات کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں