گووا میں سیاح فیملی پر تلواروں اور خنجروں سے حملہ کر دیا

بھارت کے ساحلی سیاحتی شہر گووا میںایک سیاح فیملی پر تلواروں اور خنجروں سے حملہ کر دیا گیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق متاثرہ فیملی کا تعلق دارالحکومت نئی دہلی سے ہے۔ جسٹن شرما اور اس کی فیملی پر پانچ غنڈوں نے حملہ کیا۔ سب سے زیادہ زخم جسٹن شرما ہی کو آئے۔ 

جسٹن شرما کے بازو، سینے ، پیٹ اور ٹانگوں پر متعدد کٹ لگے۔ ایک اور فرد کا ہاتھ تلوار کے وار سے شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کے پہنچنے سے پہلے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں جسٹن شرما کے پورے جسم پر سینکڑوں ٹانکے لگا کر اس کے زخم سیئے گئے۔

بتایا گیا ہے کہ پولیس نے بعد ازاں 4ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا، تاہم ان کے خلاف دفعہ 324کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد انہیں چھوڑ دیا۔ واقعے کی منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں یہ خوفناک مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ غنڈے جسٹن شرما پر حملہ آور ہوتے ہیں اور شرما کے ساتھ آئی خواتین چیخ و پکار کر رہی ہوتی ہیں۔ 

جسٹس شرما نے بعد ازاں سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا کہ ان پر مقامی غنڈوں نے حملہ کیا اور پولیس نے 307کی بجائے دفعہ 324کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں چھوڑ دیا۔ ایف آئی آر میں ملزمان کے نام بھی درج نہیں کیے گئے۔ پولیس کی طرف سے ملزمان کو اس لیے چھوڑ دیا گیا کیونکہ ان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں