محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی

 محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 26 سے 28 اپریل تک بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔  محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ہونیوالی ایڈوائزری کے مطابق 26 اور27 اپریل کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں،اس  دوران نوشکی،پشین،ہرنائی،ژوب و دیگر علاقوں میں بارشیں برسیں گی،جس کے باعث  مقامی اور برساتی ندی مزید پڑھیں

ضمنی الیکشن کا دن جمہوریت کا سیاہ دن تھا، سکندر سلطان مستعفی ہوں،بیرسٹرگوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ضمنی الیکشن کا دن جمہوریت کا سیاہ دن تھا۔عوام کے حق پر ڈاکا ڈالا گیا ہے، الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، اپنی ساکھ کھو بیٹھا مزید پڑھیں

ایرانی صدر کی اہلیہ کی نمل یونیورسٹی اسلام آباد آمد

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی اہلیہ نمل یونیورسٹی اسلام آباد  پہنچی جہاں انہوں نے ایرانی صدر کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کیا۔ یونیورسٹی آمد پر ایرانی صدر کی اہلیہ کا انتظامیہ کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا،ایرانی صدر کی اہلیہ نے نمل یونیورسٹی میں بہاراں فیسٹیول کا افتتاح کیا،ایرانی صدر کی اہلیہ مزید پڑھیں

سندھ بھر میں سڑکیں اور شاہراہیں بند کرنے پر پابندی ، مقدمہ درج ہوگا

 آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن نے شاہراہیں اور سڑکیں بلاک کرنے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق غلام نبی میمن نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ سندھ میں شاہراہیں اور سڑکیں بلاک کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔کسی بھی شخص یا جماعت کو احتجاج مزید پڑھیں

کراچی میں ڈرون اڑانے پر پابندی لگادی گئی

ایرانی صدر کی شہرقائدآمد کے موقع پر شہر میں 7 روز کیلئے ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق  22 اپریل سے 28 اپریل تک شہر بھر میں ڈرون اڑانے پر دفعہ 144نافذ کردی گئی، ڈرون اڑانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔  کل کراچی میں غیرملکی معززین کی آمد مزید پڑھیں

تاوان نہ دینے پر ایف بی آر ڈائریکٹر کوقتل کرنے والا گینگ گرفتار

 اغوا اور ایک کروڑ روپے تاوان نہ دینے پر ایف بی آر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو قتل کرنے والے گینگ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ راولپنڈی کے تھانہ آر اے بازار کی پولیس نے شہری کے اغواء اور قتل میں ملوث چاروں ملزمان گرفتار کیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونے مزید پڑھیں

بلوچستان حکومت نے بھی ایئرایمبولینس شروع کرنے کا اعلان کردیا

بلوچستان حکومت نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ وزیراعلٰی بلوچستان کا کہنا ہے کہ پیپلزایئر ایمبولینس مریضوں کی ہنگامی منتقلی کے لئے متعین ہوگی، بلوچستان حکومت نے ایک جہاز فروخت کرنے کے بجائے عوام کے زیر استعمال لانے کا فیصلہ کیا ہے،حکومت کے دو طیاروں میں مزید پڑھیں

ٹرین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور دوسالہ بیٹی جاں بحق

بلوچستان میں میاں بیوی اور بیٹی ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئے۔ ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے کچی پھاٹک کے مقام پر ٹرین کی زد میں آکر تین افراد (میاں بیوی اوربچی) جاں بحق ہو گئے۔ افسوس ناک واقعہ پھاٹک کراس کرتے وقت پیش آیا۔حادثے کا شکار ہونے والے میاں بیوی اور مزید پڑھیں

لاہور میں کل مقامی تعطیل کا اعلان

)ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وفد کے دورے  کے باعث لاہور میں کل مقامی تعطیل ہو گی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ لاہور کے باعث کل شہر میں مقامی عام تعطیل ہوگی ،کل تمام تعلیمی ادارے سکول کالج یونیورسٹی بند مزید پڑھیں

سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک

 ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیر ستان  میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 11 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا   دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے ،ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا   جس دوران 10 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ ایک مزید پڑھیں