بلوچستان حکومت نے بھی ایئرایمبولینس شروع کرنے کا اعلان کردیا

بلوچستان حکومت نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

وزیراعلٰی بلوچستان کا کہنا ہے کہ پیپلزایئر ایمبولینس مریضوں کی ہنگامی منتقلی کے لئے متعین ہوگی، بلوچستان حکومت نے ایک جہاز فروخت کرنے کے بجائے عوام کے زیر استعمال لانے کا فیصلہ کیا ہے،حکومت کے دو طیاروں میں سے ایک کو ائیر ایمبولینس بنایا جائیگا۔ میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ہیلتھ سروسز سمیت تمام شعبوں میں سروس ڈلیوری کو بہتر بنایا جاررہا ہے،فیصلہ سازی کی ترجیحات بدل کر خاطر خواہ نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔یاد رہے اس سے پہلے پنجاب میں بھی ائیرایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں