ضمنی انتخابات، پی پی 32 گجرات کا مکمل غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا

 پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی-32 میں پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔  گجرات کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ(ق) کے 28 سالہ امیدوار چوہدری موسی الہٰی نے حلقے میں ناقابل شکست رہنے والے پاکستان تحریک انصاف مزید پڑھیں

پی پی 139شیخوپورہ:تمام پولنگ سٹیشنز کا غیرسرکاری نتیجہ آگیا

 پی پی 139 شیخوپورہ کے تمام 123 پولنگ سٹیشنز کا غیرسرکاری غیرحتمی نتیجہ سامنے آگیا۔ غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے رانا افضال حسین46ہزار585ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ ان کے مد مقابل سنی اتحاد کونسل کے امیدوار اعجاز حسین بھٹی 29ہزار833ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

کراچی میں پولیس نے تحریک انصاف کے 13 کارکنوں کو حراست میں لے لیا

پولیس نے صفورا کے قریب کارروائی میں 13 پی ٹی آئی کارکنوں کا حراست میں لے لیا۔ پولیس حکام کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان بغیر اجازت ریلی نکال کر شاہراہ کو بلاک کرنا چاہتے تھے۔حکام کے مطابق کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔دوسری طرف پولیس نے شاہراہ فیصل مزید پڑھیں

کراچی:لانڈھی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں پر حملے کے 3مقدمات درج

لانڈھی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں پر حملے کے 3مقدمات درج کرلیے گئے۔مقدمات سرکار کی مدعیت میں درج کیے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ ایس ایچ او شرافی گوٹھ ارشد اعوان کی مدعیت میں درج کیا گیا،مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی دفعہ بھی شامل ہیں،پہلے مقدمے میں واقعہ کا ذکر کیا گیا ،دوسرےمقدمے مزید پڑھیں

 مسلم لیگ ن کے تمام امیدوار واضح اکثریت سے کامیاب ہوں گے: مریم نواز کا دعویٰ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے تمام امیدوار واضح اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔اپنے بیان میں ان کا کہناتھاکہ مسلم لیگ ن کا ووٹر باہر نکل رہا ہے جو خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے تمام امیدوار واضح اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ ان مزید پڑھیں

23 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا

 شہر میں قائد میں 23 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے کمشنر کراچی کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ، نوٹیفیکیشن کے مطابق 23 اپریل کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔ خیال رہے کہ عام تعطیل کا اعلان ایرانی صدر کے مزید پڑھیں

17/16 اپریل 2024 کی رات کو ضلع حویلی کی تحصیل خورشید آباد کے گاؤں اورے کی مشہور سیاحتی ” ملیاڑی راک ” کو نامعلوم شرپسند اشخاص نے ایک منظم منصوبہ بندی اور سازش کے تحت توڑ کر گرا دیا

حویلی کہوٹہ17/16 اپریل 2024 کی رات کو ضلع حویلی کی تحصیل خورشید آباد کے گاؤں اورے کی مشہور سیاحتی ” ملیاڑی راک ” کو نامعلوم شرپسند اشخاص نے ایک منظم منصوبہ بندی اور سازش کے تحت توڑ کر گرا دیا ۔ ملیاڑی راک کے نام سے مشہور اس چٹان کو دنیا بھر میں ضلع حویلی مزید پڑھیں

بلوچستان میں طوفانی بارشوں  کا سلسلہ تھم گیا،نئے سپیل کی پیش گوئی

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 10 روز بعد موسلادھار بارشوں کا سلسلہ تھم گیا، اکثر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے تاہم محکمہ موسمیات نے نئے سپیل کی پیش گوئی کی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق 25 اپریل سے بارشوں کا نیا سپل بلوچستان میں داخل ہوگا، جس سے نشیبی مزید پڑھیں

کراچی:عوام کو ریلی میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا، شیر افضل مروت

 تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ ہم ریلی نکالنے آئے ہیں، عوام کو آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ ہم بھاگنے والے نہیں، کراچی کے عوام کے پاس آئے ہیں، کوشش ہو گی کہ کراچی کی تمام قیادت عوام کو نظر آئے۔آج کراچی ڈویژن کی دعوت پر کراچی پہنچا ہوں، کراچی مزید پڑھیں

ٹیکسٹائل مل کی چھت گر گئی، 12 مزدور زخمی

فیصل آباد میں سرگودھا روڈ پر ٹیکسٹائل مل میں بوائلر پھٹنے کے نتیجے میں عمارت کی چھت گر گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 12 مزدور زخمی ہو گئے۔ملبے میں دبے مزدوروں کو نکال کر الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق بوائلر پھٹنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔