17/16 اپریل 2024 کی رات کو ضلع حویلی کی تحصیل خورشید آباد کے گاؤں اورے کی مشہور سیاحتی ” ملیاڑی راک ” کو نامعلوم شرپسند اشخاص نے ایک منظم منصوبہ بندی اور سازش کے تحت توڑ کر گرا دیا

حویلی کہوٹہ
17/16 اپریل 2024 کی رات کو ضلع حویلی کی تحصیل خورشید آباد کے گاؤں اورے کی مشہور سیاحتی ” ملیاڑی راک ” کو نامعلوم شرپسند اشخاص نے ایک منظم منصوبہ بندی اور سازش کے تحت توڑ کر گرا دیا ۔

ملیاڑی راک کے نام سے مشہور اس چٹان کو دنیا بھر میں ضلع حویلی کے ایک سیاحتی مقام کے طور پر جانا جاتا تھا اور آزادکشمیر اور پاکستان کے مختلف علاقوں سے ہر سال ایک بڑی تعداد لوگ اس چٹان پر پہنچ کر اپنی تصویر بنا کر شئیر کرتے تھے ۔

خالصہ سرکار میں موجود ایک جانے مانے سیاحتی مقام کو منظم منصوبہ بندی اور سازش کے تحت تباہ کرنے والے نامعلوم شرپسند عناصر کے خلاف تھانہ پولیس سٹی کہوٹہ ضلع حویلی میں مقدمہ درج کرتے ہوئے جدید ٹیکنیکل بنیادوں پر تحقیقات اور چھان بین شروع کر دی گئی ہے ۔

اس سنگین واقعہ میں ملوث ملزمان کو بہت جلد ٹریس کر کے گرفتاری عمل میں لاتے ہوئے انھیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے آئی جی آزاد کشمیر ڈی آئی جی آزاد کشمیر کی ہدایت پر ایس پی حویلی خواجہ امیر الدین نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جس میں سی آئی اے انسپیکٹر الیاس گیلانی کے ہمراہ عمران کیانی منور حسن گیلانی مظفر کاظمی تسلیم احمد نے کاروائی کرتے ہوئے آج 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے سٹی تھانہ کہوٹہ میں بند کر دیا ڈی سی آئی اے انسپیکٹر الیاس گیلانی کا کہنا تھا جن 7 افراد کو گرفتار کیا ان میں سے 5 کا تعلق ملیاڑی اور 2 کا تعلق اورے سے ھے مزید تحقیقات جاری ہیں جلد اصل حقائق منظر عام پر لانے جائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں