ٹرین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور دوسالہ بیٹی جاں بحق

بلوچستان میں میاں بیوی اور بیٹی ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئے۔
ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے کچی پھاٹک کے مقام پر ٹرین کی زد میں آکر تین افراد (میاں بیوی اوربچی) جاں بحق ہو گئے۔ افسوس ناک واقعہ پھاٹک کراس کرتے وقت پیش آیا۔حادثے کا شکار ہونے والے میاں بیوی اور ان کی 2 سالہ بچی موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے پھاٹک کراس کررہے تھے کہ ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئے۔ تینوں لاشوں کو ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں