ضمنی الیکشن کا دن جمہوریت کا سیاہ دن تھا، سکندر سلطان مستعفی ہوں،بیرسٹرگوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ضمنی الیکشن کا دن جمہوریت کا سیاہ دن تھا۔عوام کے حق پر ڈاکا ڈالا گیا ہے، الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، اپنی ساکھ کھو بیٹھا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہوں اور چیف جسٹس دھاندلی کا نوٹس لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں