منچن آباد میں بھی آٹا پوائنٹ پر بھگدڑ، پولیس کا لاٹھی چارج، کئی خواتین زخمی

بہاولنگر کی تحصیل منچن آباد میں مفت آٹے کے پوائنٹ پر بھگدڑ مچنے سے کئی خواتین زخمی ہو گئیں۔ نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق آٹا پوائنٹ پر شدید رش کے سبب بدنظمی پھیل گئی، لوگ ایک دوسرے کو دھکم پیل کرتے رہے جس کے سبب بھگدڑ مچ گئی اور کئی خواتین  زخمی ہو مزید پڑھیں

روس سے تیل لانے والا جہاز مئی میں پاکستان پہنچے گا

روس سے خام تیل لانے والا جہاز مئی میں پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور روس کے مابین سستے تیل سے متعلق مذاکرات آئندہ ماہ اپریل میں متوقع ہیں، دونوں ممالک کے مابین تیل کی ادائیگی کا طریقہ کار بھی طے کیا جائے گا۔ وزارت توانائی کے مزید پڑھیں

تحریک انصاف کے کارکنان نے کینال روڈ پردوبارہ سے خیمے لگانا شروع کر دئیے

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے کینال روڈ پردوبارہ سے خیمے لگانا شروع کر دئیے جس سے کینال روڈ پر ٹریفک کا دباؤ بڑھنے کا امکان ہے۔ حکومت نے چند روز قبل اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ کے ذریعے کینال روڈ اور زما پارک کے اطراف میں آپریشن کر کے خیمے اکھاڑ کر تمام رکاوٹیں ہٹا دی مزید پڑھیں

آسٹریلیا نے بھارت کو تیسرے میچ میں شکست دے کر ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی

 آسٹریلیا نے تین ون ڈے میچوں  کی سیریز کے تیسرے میچ میں سخت مقابلے کے بعد بھارت کو 21 رنز سے ہرا کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔چنئی میں کھیلے گئے تیسرے میچ  میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49 اووز میں 269 رنز بنائے۔ جواب میں بھارتی اننگز کینگروز کی سخت محنت مزید پڑھیں

اردن کی پارلیمنٹ نے اسرائیلی سفیر کوملک بدر کرنے کی سفارش کردی

اردن کی پارلیمنٹ نے اسرائیل کی انتہائی دائیں بازو کی حکومت کےایک وزیر کےفلسطین مخالف بیان کےخلاف احتجاج کرتے ہوئے اسرائیل کے سفیر کو ملک سے نکالنے کی سفارش کےحق میں ووٹ دیا ہے۔  رواں ہفتے کے آغاز میں اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے کہا تھا کہ ’وہاں کوئی فلسطین نہیں ہے اور نہ مزید پڑھیں

محسن نقوی کاقبرستانوں میں تدفین کے ریٹس بڑھانے کا نوٹس،فیس 10ہزار روپے سے کم کرکے ساڑھے 3ہزار روپے کر دی

 پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے قبرستانوں میں تدفین کے ریٹس بڑھانے کا نوٹس لیتے ہوئے فیس 10ہزار روپے سے کم کرکے ساڑھے 3ہزار روپے کر دی۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق پنجاب بھر کے قبرستانوں میں تدفین پر اٹھنے والے دیگر اخراجات سرکاری خزانے سے شہر خموشاں اتھارٹی کو ادا کیے جائیں گے۔ مزید پڑھیں

اسحاق ڈارنے3 مرتبہ آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی کی: مفتاح اسماعیل

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف سے غلط بیانی کرتے ہیں، وزیر خزانہ کی طرف سے3 مرتبہ آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔  کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہاکہ ہم قرض لےکر ہی عوام کو سستا پیٹرول دے رہے مزید پڑھیں

ٹریفک حادثے میں زخمی دسویں جماعت کی طالبہ نے ایمبولینس میں لیٹ کر پیپرز دے د ئیے

سالانہ امتحانات سے چند دن قبل کسی طالب علم کا حادثے میں زخمی ہو جاناکسی بھیانک خواب سے کم نہیں ہو گا۔ ایسا ہی بھارت میں ایک طالبہ کے ساتھ ہوا ہے جو اپنے دسویں جماعت کے امتحان سے محض تین دن قبل ایک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئی اور اس نے ایمبولینس مزید پڑھیں

عمران خان کا قتل کی سازش سے متعلق بیان، پنجاب حکومت کا کمیشن بنانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے عمران خان کی جانب سے قتل کی سازش سے متعلق بیان پر تحقیقاتی کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ کارکنوں سےخطاب کرتے ہوئےتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ انہیں مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کیا جاسکتا ہے۔ عمران خان کے بیان پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزید پڑھیں

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے 

پشاور(ڈیلی پاکستان) پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے، کل پہلا روزہ ہوگا۔ پشاور میں عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے حکام نے بھی شرکت کی۔  رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالخبیر آزاد مزید پڑھیں