بہاولنگر کی تحصیل منچن آباد میں مفت آٹے کے پوائنٹ پر بھگدڑ مچنے سے کئی خواتین زخمی ہو گئیں۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق آٹا پوائنٹ پر شدید رش کے سبب بدنظمی پھیل گئی، لوگ ایک دوسرے کو دھکم پیل کرتے رہے جس کے سبب بھگدڑ مچ گئی اور کئی خواتین زخمی ہو گئیں، ریسکیو عملے نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
بتایا گیا ہے کہ آٹا لینے کیلئے آنے والوں پر پولیس نے لاٹھی چارج بھی کیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل خیبرپختونخوا کے علاقے چار سدہ میں بھی بھگدڑ مچی تھی جس کے دوران ایک شخص جاں بحق ہو گیا تھا۔