پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے کینال روڈ پردوبارہ سے خیمے لگانا شروع کر دئیے جس سے کینال روڈ پر ٹریفک کا دباؤ بڑھنے کا امکان ہے۔ حکومت نے چند روز قبل اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ کے ذریعے کینال روڈ اور زما پارک کے اطراف میں آپریشن کر کے خیمے اکھاڑ کر تمام رکاوٹیں ہٹا دی تھیں۔ پی ٹی آئی کے کارکنان نے اب دوبارہ سے کینال روڈ پر ڈیرے ڈالنے شروع کردئیے ہیں اور کینال روڈ پرخیمے لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔مین کینال روڈ پرخیمے لگنے سے ٹریفک کا پہلے کی طرح ایک بار پھر دبا ؤبڑھنے کا امکان ہے۔مختلف شہروں سے آئے ہوئے پی ٹی آئی کارکنان زمان پارک میں موجود ہیں جو ان خیموں میں قیام کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments