اردن کی پارلیمنٹ نے اسرائیلی سفیر کوملک بدر کرنے کی سفارش کردی

اردن کی پارلیمنٹ نے اسرائیل کی انتہائی دائیں بازو کی حکومت کےایک وزیر کےفلسطین مخالف بیان کےخلاف احتجاج کرتے ہوئے اسرائیل کے سفیر کو ملک سے نکالنے کی سفارش کےحق میں ووٹ دیا ہے۔ 

رواں ہفتے کے آغاز میں اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے کہا تھا کہ ’وہاں کوئی فلسطین نہیں ہے اور نہ ہی کوئی فلسطینی لوگ ہیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے دوران تقریر ایک تصوراتی توسیع شدہ اسرائیلی نقشہ بھی پیش کیا جس میں مقبوضہ فلسطینی سرزمین اور اردن شامل تھا۔

اس واقعےپر شدید ردعمل سامنے آیا اور اردن کی وزارت خارجہ نے عمان میں اسرائیلی سفیر کو طلب کر کے اپنا احتجاج درج کرایا،مصر اور متحدہ عرب امارات کی حکومتوں نے بھی سموٹریچ کے قول و فعل کی مذمت کرتے ہوئے بیانات جاری کیے۔

قانون سازی کے اجلاس کے دوران ایوان نمائندگان کے اسپیکر احمد الصفادی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ کے جواب میں کارروائی کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں