اسحاق ڈارنے3 مرتبہ آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی کی: مفتاح اسماعیل

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف سے غلط بیانی کرتے ہیں، وزیر خزانہ کی طرف سے3 مرتبہ آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔ 

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہاکہ ہم قرض لےکر ہی عوام کو سستا پیٹرول دے رہے تھے، آئی ایم ایف سے کہا کہ ہم غلط بیانی نہیں کریں گے، پھر مجھے ہٹا دیا اور اسحاق ڈار نے معاہدے کی خلاف ورزی کی، 3 بار آئی ایم ایف کے معاہدے کی خلاف ورزی ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان ڈیفالٹ کر گیا تو یہ پاکستان کیلئے بہت خطرناک ہوگا، اشرافیہ تو سہہ جائے گی لیکن غریب عوام کےلیے بہت مسائل ہوں گے۔

 مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اعتماد کے فقدان کے باعث آئی ایم ایف پاکستان میں پیسے نہیں دینا چاہتا،اسی لیے آئی ایم ایف پہلے دیگر ممالک سے سرمایہ کاری لانے کی بات کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں