ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف

 آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاہے کہ ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آج کے دور میں معاشی استحکام کے بغیر مکمل خودمختاری کا تصور ممکن نہیں۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے گرین پاکستان انیشی ایٹیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم سب ملکر ٹیم پاکستان ہیں، منفی پروپیگنڈا اور ٹرولز ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتے،آیئے، ہم سب ملکر منفی قوتوں کو ردکریں،آیئے، ہم سب مل کر پاکستان کی ترقی اور استحکام کے سفر پر مرکوز رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں