چوتھے ٹی ٹوینٹی میں نیوزی لینڈ سے شکست پر رمیز راجہ بھی بول پڑے 

سابق کرکٹر و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے نیوزی لینڈ کی ایوریج ٹیم کیخلاف شکست پر تبدیلیوں کو “نام نہاد تجربہ” قرار دیدیا ہے ۔

یوٹیوب چینل پر پاکستانی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سابق کرکٹر رمیز راجا نے کہا کہ بینچ اسٹرنتھ کا بہانہ بنانے کے بجائے میچ جیتنے پر توجہ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیں، اِن فیصلوں سے بطور ٹیم حوصلہ پست ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ‘نام نہاد تجربہ’ ہورہا ہے، وہی کھلاڑی کھیل رہے ہیں، بس انکی پوزیشنز تبدیل کی جارہی ہیں، جسکا ٹیم کو نقصان ہورہا ہے۔ بینچ اسٹرنتھ کا مطلب دوسروں کھلاڑیوں کو موقع دینا ہوتا ہے، شکست پر جواز بنانا بند کریں اور پرفارم کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں