محسن نقوی کاقبرستانوں میں تدفین کے ریٹس بڑھانے کا نوٹس،فیس 10ہزار روپے سے کم کرکے ساڑھے 3ہزار روپے کر دی

 پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے قبرستانوں میں تدفین کے ریٹس بڑھانے کا نوٹس لیتے ہوئے فیس 10ہزار روپے سے کم کرکے ساڑھے 3ہزار روپے کر دی۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق پنجاب بھر کے قبرستانوں میں تدفین پر اٹھنے والے دیگر اخراجات سرکاری خزانے سے شہر خموشاں اتھارٹی کو ادا کیے جائیں گے۔

صوبائی حکومت کی طرف سے محکمہ بلدیات پنجاب کو تدفین کے ریٹس میں کمی کے فیصلے پر عملدرآمد کرانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت کی طرف سے شہر خموشاں اتھارٹی کو تدفین، آپریشنز اور مینٹی نینس اخراجات کی مد میں 5کروڑ روپے کی گرانٹ بھی دے دی گئی ہے۔ نگران حکومت کی طرف سے محکمہ بلدیات کو ہدایت کی گئی ہے کہ شہر خموشاں اتھارٹی کے زیرانتظام جاری تمام سکیمیں فوری طور پر مکمل کی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں