دوستوں کا مذاق مہنگا پڑگیا ، ڈکیت بتا کر تصاویر وائرل کردیں 

دوستوں کے مذاق نے معصوم نوجوان کی زندگی خطرے میں ڈال دی۔ کراچی کے علاقے کورنگی میں دوستوں نے سوشل میڈیا پر مذاق مذاق میں دوست کو ڈکیت بتا کر تصاویر وائرل کردیں لیکن دوستوں کے کھیل سے 20 سالہ عبدالباسط شدید ذہنی اذیت کا شکار ہوگیا۔عبدالباسط کا کہنا ہے کہ تصاویر وائرل ہونے کے مزید پڑھیں

ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کےجعلی بینک گارنٹی کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے71کروڑ60لاکھ روپے مالیت کی جعلی بینک گارنٹی کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا۔ ڈی جی ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن (ر)ظفر اقبال نے پراجیکٹ ڈائریکٹر پارک روڈ ہا ؤسنگ سکیم اسلام آ باد غلام فرید شیخ کو چارج شیٹ جاری کردی۔ جی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے معاملے کی باضابطہ انکوائری مزید پڑھیں

عارف والا میں والدین نے غیرت کے نام پر بیٹی کو زہر دے کر موت کے گھاٹ دےد یا

عارف والا میں  والدین نےغیرت کے نام پر شادی شدہ بیٹی کو زہر دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔  تھانہ احمد یار کے علاقے میں ملزمان نے 20 سالہ بسمہ کو کھانے میں زہر ملا کر دیا جس کی وجہ سے وہ جان کی بازی ہار گئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ بسمہ مزید پڑھیں

رانا ثنااللہ  نے جاوید لطیف اور سینیٹر عرفان صدیقی کے بیانات کومسترد کردیا

صدر ن لیگ پنجاب رانا ثنااللّہ نے لیگی رہنما جاوید لطیف اور سینیٹر عرفان صدیقی کے بیانات مسترد کردیے۔  عوام کے ساتھ دو نمبری نہیں ہوسکتی ہے۔لیگی رہنما نے انتخابی نتائج اور نواز شریف کو چوتھی بار وزیراعظم بنانے سے متعلق جاوید لطیف اور سینیٹر عرفان صدیقی کے بیانات مسترد کیے۔ انہوں نے کہا کہ مزید پڑھیں

محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی

 محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 26 سے 28 اپریل تک بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔  محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ہونیوالی ایڈوائزری کے مطابق 26 اور27 اپریل کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں،اس  دوران نوشکی،پشین،ہرنائی،ژوب و دیگر علاقوں میں بارشیں برسیں گی،جس کے باعث  مقامی اور برساتی ندی مزید پڑھیں

ضمنی الیکشن کا دن جمہوریت کا سیاہ دن تھا، سکندر سلطان مستعفی ہوں،بیرسٹرگوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ضمنی الیکشن کا دن جمہوریت کا سیاہ دن تھا۔عوام کے حق پر ڈاکا ڈالا گیا ہے، الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، اپنی ساکھ کھو بیٹھا مزید پڑھیں

ایرانی صدر کی اہلیہ کی نمل یونیورسٹی اسلام آباد آمد

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی اہلیہ نمل یونیورسٹی اسلام آباد  پہنچی جہاں انہوں نے ایرانی صدر کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کیا۔ یونیورسٹی آمد پر ایرانی صدر کی اہلیہ کا انتظامیہ کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا،ایرانی صدر کی اہلیہ نے نمل یونیورسٹی میں بہاراں فیسٹیول کا افتتاح کیا،ایرانی صدر کی اہلیہ مزید پڑھیں

سندھ بھر میں سڑکیں اور شاہراہیں بند کرنے پر پابندی ، مقدمہ درج ہوگا

 آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن نے شاہراہیں اور سڑکیں بلاک کرنے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق غلام نبی میمن نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ سندھ میں شاہراہیں اور سڑکیں بلاک کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔کسی بھی شخص یا جماعت کو احتجاج مزید پڑھیں

کراچی میں ڈرون اڑانے پر پابندی لگادی گئی

ایرانی صدر کی شہرقائدآمد کے موقع پر شہر میں 7 روز کیلئے ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق  22 اپریل سے 28 اپریل تک شہر بھر میں ڈرون اڑانے پر دفعہ 144نافذ کردی گئی، ڈرون اڑانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔  کل کراچی میں غیرملکی معززین کی آمد مزید پڑھیں

تاوان نہ دینے پر ایف بی آر ڈائریکٹر کوقتل کرنے والا گینگ گرفتار

 اغوا اور ایک کروڑ روپے تاوان نہ دینے پر ایف بی آر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو قتل کرنے والے گینگ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ راولپنڈی کے تھانہ آر اے بازار کی پولیس نے شہری کے اغواء اور قتل میں ملوث چاروں ملزمان گرفتار کیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونے مزید پڑھیں