پنجاب حکومت نے عمران خان کی جانب سے قتل کی سازش سے متعلق بیان پر تحقیقاتی کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
کارکنوں سےخطاب کرتے ہوئےتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ انہیں مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کیا جاسکتا ہے۔
عمران خان کے بیان پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے عمران خان کی جانب سے ان پر مبینہ طور پر قاتلانہ حملوں کے الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کیا جائے گا۔
نگراں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عمران خان کے الزامات کی مکمل انکوائری کے بعد ہر صورت سخت ایکشن لیا جائے گا۔