عمران خان کی گاڑی کو اسلام آبادہائیکورٹ کے احاطے میں داخلے سے روک دیا گیا ، رجسٹرار نے چیف جسٹس کا کیا پیغام پہنچایا ؟ جانئے 

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گاڑی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے میں داخل ہونے سے روک دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عمران خا ن اسلام آباد ہائیکورٹ میں بائیومیٹرک تصدیق کیلئے پہنچ گئے ہیں اور گاڑی میں موجود ہیں تاہم ان کی گاڑی کو عدالت میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے ، عمران خان بائیومیٹر ک تصدیق کے بعد عدالت کے سامنے پیش ہوں گے ۔چیف جسٹس عامر فاروق کچھ ہی دیر میں درخواست پر سماعت کریں گے ۔

شبلی فرز نے کہا کہ عمران خان سابق وزیراعظم ہیں ان کی گاڑی کو احاطہ عدالت میں داخل ہونے دیا جائے جس پر رجسٹرار نے جواب دیا کہ چیف جسٹس کا کہناہے کہ گاڑی کو اندر داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔عمران خان کی ایک درخواست مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات حذف کرنے سے متعلق ہے جبکہ دوسری درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری کیلئے دائر کی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں