کراچی ( آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہواہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں 1.96 روپے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 265.38 روپے کا ہو کر بند ہوا، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بلند ترین سطح سے 11 روپے 20 پیسے کمی ہو چکی ہے ۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 2 روپے 50 پیسے سستا ہونے کے بعد 269 روپے پر فروخت ہو رہاہے ،اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت بلند ترین سطح سے 14 روپے کم ہو ئی ہے ۔