وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل ساجد طوری نے اٹلی واقعے پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ غیرقانونی طریقوں سے بیرون ملک جانے سے گریز کریں۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر ساجد طوری نے کہاکہ اٹلی میں کشتی ڈوبنے سے 40 پاکستانی جاں بحق ہوئے جوتشویشناک ہے ،آئے روز غیر قانونی تارکین وطن کی قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں، ان کاکہناتھا کہ انسانی سمگلرز نوجوانوں کو سنہرے خواب دیکھا کر گمراہ کر رہے ہیں،وزارت داخلہ کیساتھ ملکر انسانی سمگلنگرز کے خلاف جامع پالیسی تیار کرینگے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ انسانی سمگلرز کے پاسپورٹ منسوخ ، شناختی کارڈ بلاک اور بینک اکاو¿نٹس منجمد کرنے چاہئے،وزارت ترقی انسانی وسائل پاکستانیوں کے لیے قانونی روزگار کے مواقع تلاش کر رہی ہے، ان کاکہناتھا کہ اپریل 2022 سے اب تک6 لاکھ سے زائد پاکستانی قانونی طورپربیرون ممالک بھیجے گئے ہیں، پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ غیرقانونی طریقوں سے بیرون ملک جانے سے گریز کریں۔