لاہور ( آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان آج شام 6 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عدم پیشی پر عمران خان کی ضمانت خارج کر دی، عدالت نے عمران خان کو ڈیڑھ بجے تک پیش ہونے کی مہلت دی تھی لیکن وہ مقررہ وقت پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ان کی ضمانت خارج کردی۔
موجودہ صورت حال پر عمران خان نے قوم کو اپنے موقف سے آگاہ کرنے کیلئے خطاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے آج شام 6 بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔