بین سٹوکس کا وقت سے پہلے آئی پی ایل چھوڑنے کا اعلان

رطانوی آل راﺅنڈر بین سٹوکس نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کم میچ کھیلنے کا اعلان کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق بین سٹوک نے کہا ہے کہ وہ آئی پی ایل کو قبل از وقت چھوڑ دیں گے تاکہ آئرلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف میچز کی تیاری کر سکیں۔

بین سٹوک کوگزشتہ سال دسمبر میں ہونے والی نیلامی میں آئی پی ایل کی ٹیم ’چنئی سپرکنگز‘ نے 1کروڑ 96لاکھ ڈالر میں خریدا تھا۔ وہ 28مئی تک آئی پی ایل کھیلیں گے۔ یکم جون کو انہیں لارڈز میں آئرلینڈ کے خلاف اپنی قومی ٹیم کی طرف سے کھیلنا ہے۔ جس کے لیے وہ آئی پی ایل ادھوری چھوڑ کر چلے جائیں گے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں