موٹروے پر پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے والی خاتون کوجیل بھیج دیا گیا

موٹروے پر خاتون کی جانب  سے  پولیس سے تلخ کلامی اور  پولیس اہلکار  کو  ٹکر  مارنے کے کیس میں پولیس نے گرفتار خاتون کو عدالت میں پیش کردیا۔پولیس نے گرفتارخاتون کوعلاقہ مجسٹریٹ ممتاز ہنجرا کی عدالت میں پیش کیا جہاں پولیس نے خاتون کےجسمانی ریمانڈکی استدعا کی۔

خاتون کی جانب سے سینیئر قانون دان شاہ خاور عدالت میں پیش ہوئے، خاتون کے وکلا نے جسمانی ریمانڈکی مخالفت کی۔علاقہ مجسٹریٹ نےگرفتار خاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈپر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔خاتون کو گزشتہ روز راولپنڈی پولیس نےاسلام آباد سےگرفتار کیا تھا، خاتون کےخلاف تھانہ نصیرآباد میں موٹروے پولیس سے بدتمیزی، تلخ کلامی اورگاڑی بھگالے جانےکےالزام میں مقدمہ درج تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں